May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا

ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے اور نہ اس سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے لئے کوئی مسئلہ سامنے آئے گا

اسلامی جمہوریہ ایران جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتا ہے اور امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا.

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے تعاون کے لئے آمادہ ہے اگر جوہری معاہدے کو محفوظ طریقے سے جاری رکھنے کی ضمانت دی جائے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری توانائی ادارہ اس سلسلے میں تمام حالات کا سامنا کرنے اور ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہے.

 

ٹیگس