Jul ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

تہران کے نواح ، میں بکتر بند گاڑیاں تیار کرنے والے کارخانے کے معائنے کے موقع پر وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج بہترین آپریشنل صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج بہترین آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ مناسب اسٹریٹیجی اور ترقی یافتہ سامان حرب سے بھی لیس ہیں اور وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی پوری توانائی رکھتی ہیں۔بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایران، عوام کی حمایت کے ذریعے دشمنوں کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دےگی ۔ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے لحاظ سے ایران کا شمار دنیا کے برتر ملکوں میں ہوتا ہے اور ہم اپنی ضروریات کے مطابق لازمی سامان حرب تیار کررہے ہیں۔

ٹیگس