Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہ جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ،افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ادھر پاکستان نے بھی کابل کے تعلیمی ادارے پر خود کش حملے  کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

کابل میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے پر چیئرمین تحریک انصاف اور ملک کے نامزد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کل کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  کم از کم 60 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ٹیگس