Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • پانچ ایرانی سیکورٹی اہلکار رہا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے پاکستان میں جیش الظلم کے اختیار میں موجود ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کے بارے میں کہا ہے کہ پانچ سیکورٹی اہلکار رہا کرا لئے گئے ہیں اور باقی کو رہا کرانے کی کوشش جاری ہے۔

بارہ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو انقلاب مخالف دہشت گرد عناصر نے ایران و پاکستان کے سرحدی علاقے سے اغوا کر کے پاکستان منتقل کر دیا تھا۔

یہ واقعہ پندرہ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ باقی بچے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بھی رہا کرا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ باقی بچے سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے- انہوں نے ایران کے خلاف سعودی عرب کی سازشوں اقدامات اور خطرات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف انجام پانے والے ان اقدامات کا جواب بہت ہی سخت ہو گا۔

ٹیگس