Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کی اطلاعات و نشریات کی سربراہ نے تہران میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر تشویش لاحق ہے۔

اقوام متحدہ  کی اطلاعات و نشریات کی سربراہ ماریا ڈوٹسنکوMaria Dotsenko نے آج تہران میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹیو گوٹریش کے حوالے سے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی انحراف نہیں پایا گیا اس لئے جوہری معاہدے کے دیگر فریقین جوہری معاہدے کی حمایت کر رہے ہیں۔ 

ماریا ڈوٹسنکوMaria Dotsenko نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے جانے پر کہا کہ اقوام متحدہ ایران کے خلاف پابندیوں کے دباو کو کم کرنے اور امدادی پیکیج کیلئے تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے اسی طرح یورپ میں دہشتگرد گروہوں کی آزادانہ سرگرمیوں پر کہا کہ اقوام متحدہ دنیا کے کسی بھی کونے میں دہشتگردی کی مذمت کرتاہے۔

واضح رہے کہ منافقین  کے دہشتگرد گروہ نے گزشتہ 40 سال سے  تقریبا 17 ہزار ایرانیوں کو خاک و خون میں نہلا دیا ہے اور اس وقت بھی وہ اکثر یورپی ممالک اور امریکہ کی حمایت سے ایران مخالف سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

ٹیگس