Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایشیا فٹبال کپ کا سیمی فائنل ایران و جاپان کے مابین

ایشین فٹبال کپ2019 کا ایک اہم اور فیصلہ کن میچ آج ایران و جاپان کے مابین کھیلا جائیگا۔

ایشیا کپ فٹبال 2019 کا سیمی فائنل آج ایران اور جاپان کی فٹبال ٹیموں کے مابین ابوظہبی میں کھیلا جا‏ئیگا۔ یہ میچ جو اس ایونٹ کا سب سے اہم میچ ہے ایران کے وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائیگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم متحدہ عرب امارات میں جاری 17 ویں ایشیائی کپ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔ اور ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایران کی ٹیم میں سردار آزمون اور مہدی طارمی جیسے اہم کھلاڑی اور علی رضا بیرانوند جیسے عالمی سطح کے گول کیپر ہیں۔

2019 ایشین فٹبال کپ جو متحدہ عرب امارات میں 5 جنوری سے شروع ہوا یکم فروری تک جاری گا۔

ٹیگس