Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران خود کفالت کے راستے پر گامزن ہے، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے عوام تمام تر پابندیوں اور بندشوں کے باوجود ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

جنوبی ایران میں قائم مغربی ایشیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ستارہ خلیج فارس کے تیسرے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود کفالت کی پالیسی پر کامیابی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر پابندیوں اور بندشوں کے باوجود ایران کی تیز رفتار ترقی، عظیم ایرانی قوم کی فتح اور دشمنوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے صرف ایک صوبے میں درجنوں ترقیاتی اور تین عظیم قومی منصوبے مکمل کیے گئے جو دشمن کو بڑے شاق گزریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے چالیس سال گزرنے کے بعد اب اسلامی جمہوریہ ایران مختلف شعبوں میں خودکفیل ہو گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران، ملک پر دشمن کے دباؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس بات کا باعث بنی کہ ہم بھرپور کوششوں کے ساتھ دفاعی اور سمندری صنعت میں اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر خود کفیل ہو جائیں۔

ٹیگس