Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان کے مشترکہ تعاون سے دہشت گرد نابود ہوں گے، بریگیڈیر جنرل قاسم رضائی

ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کے لئے ایران و پاکستان کے مشترکہ تعاون سے سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

بریگیڈیر جنرل قاسم رضائی نے ارنا سے گفتگو میں ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلام آباد کو بھی میدان عمل میں اترنا ہو گا۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی سرحد پر پاکستان کے علاقوں میں دہشت گرد سرگرم ہیں، کہا کہ سرحدی بلند پہاڑیوں اور دروں کی بنا پر بعض دہشت گرد عناصر پاکستان کے علاقوں سے ایران کے علاقوں میں دراندازی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کے لئے ایران و پاکستان کے مشترکہ تعاون سے سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیگس