Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ میں سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت

ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر اراکین کی جانب سے مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے ثابت ہوگیا کہ عالمی سامراجی طاقتیں، انسانیت اورانسانی حقوق  کے نعروں کو محض اپنے غیرانسانی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں اسلام اور مسلمانوں کے نام سے کسی بھی قسم کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی روک تھام اور دہشت گردی کے حوالے سے دوہرے معیاروں کا مقابلہ کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مسلح دہشت گردوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کرکے پچاس نمازیوں کو شہید اور پچاس کو زخمی کردیا تھا۔

ٹیگس