Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  •  مرصاد نے فرضی دشمن کے کروز میزائل مار گرائے

مقامی ساخت کے ایرانی میزائلی سسٹم مرصاد نے مدافعان آسمان ولایت اٹھانوے فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے کروز میزائل مار گرائے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مدافعان ولایت اٹھانوے فوجی مشقوں کے علاقے میں مقامی ساخت کے مرصاد متحرک میزائلی سسٹم کے ذریعے دشمن کے ڈرونز کو پہنچان کر مار گرانا مشترکہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں ایرانی فوج کے فضائی دفاع کے ذریعے انجام پانے والا دیگر اقدام تھا۔

مرصاد متحرک سسٹم اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے فضائی دفاعی شعبے کا تیار کردہ ایسا دفاعی نظام جس میں تیزی سے اپنی جگہ بدلنے اور دشمن کی نظروں میں نہ آنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

مدافعان ولایت اٹھانوے فوجی مشقیں تہران کے مشرق میں واقع صوبہ سمنان میں چار لاکھ سولہ ہزار مربع کیلومیٹر کے رقبے پر جمعرات کو شروع ہوئی ہیں ۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی حالات میں ایران کی مسلح افواج کے فضائی دفاع کی طاقت و صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ان فوجی مشقوں میں مقامی ساخت کے مختلف قسم کے ریڈار اور میزائلی سسٹم کم ، درمیانی اور زیادہ اونچائی تک کے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی کارروائیاں انجام دیں گے۔ ان فوجی مشقوں میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علاقے کی شبیہ سازی کی گئی ہے۔

ٹیگس