Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی یونین کے مابین تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔

 اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سبکدوش ہونے والی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی کی خدمات کو سراہا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جوزف بورل کو یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے تہران بریسلز تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔

اسپین کے سابق وزیرخارجہ جوزف بورل نے اتوار یکم دسمبر سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ آئندہ پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ اس سے پہلے یہ عہدہ سابق اطالوی وزیر خارجہ محترمہ فیڈریکا موگرینی کے پاس تھا۔

ٹیگس