Mar ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • صدر ایران: ایران اپنے تمام ہمسایہ اور علاقائی ممالک کا احترام کرتا ہے، تاہم اگر...

 ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے تمام ہمسایہ اور علاقائی ممالک کا احترام کرتا ہے، تاہم اگر خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر کوئی حملہ کیا گیا تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق صدر پزشکیان اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فوجی حملوں کے بعد خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے علاقائی و عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں عمان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں تھا اور عمان بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہا تھا، لیکن اس دوران امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔ ان کے مطابق اس حملے میں میناب کے ایک اسکول میں 168 بچوں اور طلبہ کی شہادت ہوئی، جو بین الاقوامی اصولوں اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل رکھتا ہے، تاہم اگر کسی علاقائی ملک میں قائم امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے بندر صلالہ پر حملے سے متعلق خبروں پر بھی کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک خصوصاً عمان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اور ایران کے فوجی اہداف صرف وہ مقامات ہیں جو براہِ راست ایران پر حملوں میں ملوث ہوں، اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
اس موقع پر عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے بھی ایران کے ساتھ اپنے ملک کے مثبت مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی تعاون بڑھانے اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔کے لئے تیل کی تقریبا 20 فیصد سپلائی میں رکاوٹ آگئی ہے اور تیل کی عالمی قیمت 2022  کے بعد کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس