سی آئی اے انالسٹ: ایران نے امریکی فوج کے رڈار سسٹم منہدم کرکے اس کو اندھا کردیا ہے
سی آئی اے کے ایک سابق تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی فوج کے رڈار سسٹم منہدم کرکے اس کو اندھا کردیا ہے
سحرنیوز/دنیا: سی آئی اے کے سابق تجزیہ نگارلیری جانسن نے کہا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے امریکا پرکاری وار لگائے ہیں اور فوجی توازن بالکل بدل دیا ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اس تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایران علاقے میں امریکا کے پانچ جدید ترین رڈار سسٹموں کو تباہ کرسکتا ہے۔
لیری جانسن نے کہا ہے کہ امریکی رڈاراسٹیشنوں کے تباہ ہوجانے سے امریکا اور اسرائیل اندھے ہوگئے ہیں۔
سی آئی اے کے اس سابق تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ ان رڈار سسٹموں کے تباہ ہونے سے پہلے،اسرائیل کو اس کی سرزمین تک ایرانی میزآئل ہہنچنے سے 30 منٹ پہلے ہی وارننگ مل جاتی تھی لیکن اب صرف ایک منٹ پہلے اس کو پتہ چلتا ہے اور اس کے پاس اس کے مقابلے کی تیاری کے لئے بہت کم وقت ہوتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel