Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کی مشترکہ سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کی مشترکہ سمندری سرحدوں پر کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے تہران میں عمان کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر علی بن سیف المقبالی سے ملاقات میں کہا کہ علاقے کی سیکورٹی خود علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی یقینی بنائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے تیار ہے -

عمان کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر نے بھی کہا کہ علاقے کے ملکوں کو سپلائی کی جانے والی منشیات کی بہت بھاری مقدار اسلامی جمہوریہ ایران ضبط کرکے انہیں تباہ کردیتا ہے اور خطے کے ملکوں کو نہیں پہنچنے دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا عمان اس سلسلے میں ایران کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے - اس ملاقات میں ایران اور عمان نے باہمی تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے ہیں -

 

ٹیگس