Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

صیہونی حکومت کے فوجی عہدیداروں کی دھمکیوں  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت اور حماقت کا تہران کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر جنگ اور دیگر عہدیداروں نے پچھلے چند روز کے دوران اپنی ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کو براہ راست فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اسرائیل کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ استقامت اور فداکاری کی عوامی تہذیب کا حامل ملک ایران، قومی سلامتی اور ارضی سالمیت کے دفاع میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کو دی جانے والی دھمکیاں غاصب صیہونی حکومت کی کمزوری کی علامت اور اپنی اندرونی مشکلات اور بحران سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بنیاد و اساس ہی غاصبانہ قبضے، دہشت گردی اور جارحیت پر استوار ہے۔

ٹیگس