Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کے پاس امریکی ڈرون گلوبل ہاک کو ناکارہ بنانے کی طاقت و توانائی:علی حاجی زادے

علی حاجی زادے کا کہنا ہے کہ ایران کئی ہزارکلومیٹر کے فاصلے سے امریکی ڈرون گلوبل ہاک کو ناکارہ بنانے کی طاقت وتوانائی رکھتا ہے۔

پارس ٹوڈے کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس ونگ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادے نے تباہ شدہ امریکی جاسوسی ڈرون گلوبل ہاک کے کچھ اور نئے پرزوں کی رونمائی کے موقع پر کہا کہ یہ جاسوسی طیارہ منفرد خصوصیات کا حامل ہے اور زیادہ اونچائی پر پرواز کرنے کی توانائی رکھنے کے سبب فضائی شاہراہوں کو متاثر کئے بغیر پرواز کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ تاہم ایران اس وقت امریکی جاسوسی طیارے گلوبل ہاک کے تمام کوڈوں اور فریکوئینسیوں کی مکمل شناخت کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت گلوبل ہاک کی تماتر انفارمیشن سے مکمل طور پر آگاہ ہو چکا ہے اور اب وہ کئی ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے اس امریکی طیارے کو ناکارہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

جنرل حاجی زادے نے سپاہ پاسداران کی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شکار کئے گئے امریکہ کے جاسوسی طیاروں کا سب سے بڑا کلکشن اس وقت دنیا میں صرف ایران کے پاس موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے لئے مایہ ناز سمجھے جانے والے سب سے بڑے اور قیمتی جاسوسی ڈرون گلوبل ہاک نے بیس جون کو ایران کی فضائی سرحدوں میں دراندازی کی تھی جس پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے فوری رد عمل دکھاتے ہوئے خرداد تین میزائل کے ذریعے اسے تباہ کردیا تھا۔

ٹیگس