Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • تہران میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی کا چہلم

تہران میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے چہلم کے موقع پر اردو کمیونٹی کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلام کے سپہ سالار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کا چہلم منایا گیا۔

پاکستان سے آئے معروف عالم دین علامہ حسن ظفرنقوی نے شہداء کی مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور انکی شہادت کو عالم اسلام کے لئے بڑے اور اہم نتائج کا حامل قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک سلیمانی کو راستے سے ہٹایا جبکہ ہمارا ہر بچہ سلیمانی ہے اور شہید سلیمانی کے راستے پر گامزن ہے۔

اس موقع پر ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہ خراسان امام بارگاہ میں استقامتی محاذ کے ان دو عظیم کمانڈروں کی جانفشانیوں کی قدردانی کرتے ہوئے عالم اسلام کے لئے انکی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگس