Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran
  • میونیخ میں ایران و چین کے وزراء خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ جو مونیخ سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی غرض سے جرمنی کے دورے پر ہیں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ہونے والی ملاقات میں مغربی ایشیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کی۔

محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں چین کے حکام کی جانب سے کورونا وا‏ئرس کا اچھی طرح مقابلہ کرنے اور ووہان شہر سے ایرانی طلباء کو نکالنے کیلئے چین کی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

چین کے وزیر خارجہ نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ایران کے تعاون کی قدردانی کی۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے مونیخ اجلاس کے ضمن میں کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مونیخ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر بعض دیگر ممالک کے وزراء خارجہ اور اعلی حکام کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس

کمنٹس