Feb ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکی میں آنے والی عالمی کمپنیوں کو  دی ایران نے وارننگ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی دباؤ کی وجہ سے جنوبی کوریا کی نامور کمپنیاں "LG. اور SAMSUNG" کے تعاون کی معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کمپنیوں کو متنبہ کیا کہ انھیں جان لینا چاہئیے کہ ایران کی منڈی میں ان کی واپسی بہت سخت ہو گی۔

پارس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل رات اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکی دباؤ کی وجہ سے جنوبی کوریا کی نامور کمپنیوں "LG. SAMSUNG" کے تعاون کی معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام مشکل وقت میں اپنے دوستوں کو نہیں بھولتے لیکن بعض غیر ملکی کمپنیوں نے حالیہ سالوں اور مہینوں میں امریکہ کی غنڈہ گردی کی وجہ سے ایران کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا ہے وہ جاں لیں کہ اس ملک کی مارکیٹوں کی واپسی بہت ہی سخت ہوگی اس لئے کہ کاروباری قانون کے مطابق، مارکیٹ میں داخل ہونے سے زیادہ اپنی شناخت باقی رکھنا مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کے نتیجے میں جنوبی کوریا کی نامور کمپنیوں "LG. SAMSUNG" نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو منقطع کیا اور ایران کی مارکیٹوں سے اپنے بل بورڈز جمع کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ٹیگس