خلا میں پہنچے تینوں ایرانی سیٹلائٹس نے مدار میں جانچ کے مختلف ٹیسٹ پاس کرلئے
"اسلامی جمہوریہ ایران کے ظفر"، "پایا" اور "کوثر" سیٹلائٹس نے لانچ کے بعد پہلے ہفتے میں مدار میں جانچ کے مختلف ٹیسٹ پاس کرلئے ہیں اور اب وہ آربیٹل ٹیسٹ کے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے محکمہ اسپیس کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ تینوں سیٹلائٹس کے سب سسٹموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
مصنوعی سیاروں کی مدار میں جانچ کا عمل ایک پیچیدہ، مرحلہ وار عمل ہے جس کے لیے کئی ہفتے درکار ہوتے ہیں۔
اس عمل کے دوران سب سسٹموں کی کارکردگی کا بتدریج اور حقیقی مدار میں جائزہ لیا جاتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کے محکمہ اسپیس نے بتایا ہے کہ منصوبہ بندی کی بنیاد پر، تکنیکی اقدامات اور ان ٹیسٹوں کے نتائج کا خلاصہ بتدریج خلائی صنعت کے ماہرین اور شائقین کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔