Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی سپاہ کی کوششوں سے سرحدی علاقوں میں امنیت برقرار

جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے ملک کے تمام سرحدی علاقوں میں امریکہ کی ھمہ جانبہ حمایت کے باوجود دہشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں اور ان علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط بناتے ہوئے امن و امان برقرار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے آج اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایران کے ہمسایہ ممالک میں سرگرم دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر مدد اور جدید ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں ۔

جنرل پاکپور نے کہا کہ عالمی استکبار کی طرف سے جیش الظلم گروہ کی حمایت اور مدد مسلسل جاری ہے اور ایران کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے ابھی حال ہی میں علاقے کے ایک پست ذہنیت کے ملک نے بھاری مقدار میں جیش الظلم گروہ کے دہشتگردوں کو ہتھیار دیئے ہیں۔

 

ٹیگس

کمنٹس