Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • عید نوروزکی مناسبت سے رہبرمعظم انقلاب اسلامی کا پیغام

بسم ‌اللّه ‌الرّحمن ‌الرّحیم: یا مقلّب القلوب و الابصار یا مدبّر اللّیل و النّهار یا محوّل الحول و الاحوال حوّل حالنا الی احسن الحال

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعے کی صبح اپنے پیغام میں اس بات کے مد نظر کہ نئے سال کا پہلا دن، امام موسی کاظم علیہ السلام کا روز شہادت بھی ہے، ان پر سلام بھیجا اور عید مبعث اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اَللهُمَّ صَلِّ عَلى مُوسَى بنِ جَعفَرٍ وَصیِّ الاَبرارِ وَ اِمامِ الاَخیارِ وَ عَیبَةِ الاَنوارِ ... حَلیفِ السَّجدَةِ الطَّویلَةِ وَ الدُّموعِ الغَزیرَةِ وَ المُناجاةِ الکَثیرَة۔ اللٰهمّ صَلّ علیه و علی آبائه و ابنائه الطّیّبین الطّاهرین المعصومین و رَحمة الله و برکاته.

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہر چند کہ گزشتہ سال میں سردار قاسم سلیمانی کی شہادت سمیت کئی تلخ واقعات و حوادث رونما ہوئے تاہم ایران نے اہم پیشرفت بھی کی۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اللہ نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی تسلیت اور ملت ایران کو عید مبعث نوروز کی مبارکباد پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے خطاب کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔

 

ٹیگس

کمنٹس