Mar ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • اعلی سلامتی کونسل کے نئے سیکریٹری محمد باقر ذو القدر اور

ایران کے نئے سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر کے عہدہ سنبھالتے ہی ان کی ثقافتی سرگرمیوں پر بھی خاص طور پر توجہ دی جا رہی ہے جس میں معروف کتاب" سقوط اسرائیل" کا ترجمہ و تدوین بھی شامل ہے۔

سحرنیوز/ایران: مہدی  حمد الفتلاوی کی اس کتاب کا ترجمہ اور تحقیق ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے نئے سیکریٹری محمد باقر ذو القدر نے کی ہے۔ 190 صفحات پر مشتمل یہ کتاب بے حد اہم موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے ۔

اس کتاب کی بنیاد قرآن مجید کے سورہ "اسراء"  کی آیات ہیں جن میں ، بنی اسرائیل کی جانب سے زمین پر فساد پھیلانے کی بات کی گئی ہے۔ رائٹر نے اس کتاب میں تاریخ میں حق و باطل کے درمیان جنگ اور خاص طور پر فلسطین کے میدان میں اس ازلی جنگ کے پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔

 

پہلا حصہ: اسرائيل کے سامنے عالم اسلام کی پوزیشن اور مزاحمتی محاذ کا کردار

کتاب کے اس حصے میں عالم اسلام کی موجودہ صورت حال اور اسرائیل کے سامنے اس کی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس حصے میں اسلامی ملکوں کے درمیان اختلافات اور چیلنجوں کا پر روشنی ڈالتے ہوئے مزاحمتی محاذ کی تشکیل کے عمل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

محمد باقر ذوالقدر

 

دوسرا حصہ: اسرائیل کے انجام کے بارے میں دینی پیش گوئیاں

کتاب کے دوسرے حصے میں ان روایتوں اور تفسیروں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں اسرائیلی حکومت کے انجام کی بات کی گئی ہے۔ مصنف نے قرآنی آیات خاص طور پر سورہ اسراء کی آیات اور اسی طرح احادیث و روایات کا حوالہ دیتے ہوئے، اسرائیل کے زوال کی واضح تصویر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

تیسرا حصہ: اسرائیل کے زوال کے سیاسی مقدمات

اس حصے میں علاقائی سیاسی حالت پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے اور ان عوامل و اسباب کا جائزہ لیا گیا ہے جو اسرائیل کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

 چوتھا حصہ: اسرائيل کے خاتمے کے لئے قرآنی خوش خبری

یہ حصہ ایک طرح سے دوسرے حصہ کو مکمل کرتا ہے تاہم اس میں واضح طور پر قرآنی آیات پر خاص توجہ دی گئی ہے اور ان کی روشنی میں اسرائیل کی تباہی کے یقینی ہونے کو ثابت کیا گیا ہے۔

 

پانچواں حصہ: اسرائیل کے خاتمے اور مستقبل کی امید

اس آخری حصے میں اسرائيل کے خاتمے کی مختلف صورتوں اور اس کے وقت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مصنف نے اندرونی اور بیرونی عوامل کا ذکر کیا ہے۔

آخر میں یہ کہنا چاہیے کہ " سقوط اسرائیل" ایسی کتاب ہے جس میں دینی روایتوں اور سیاسی حالات کی روشنی ميں فلسطین کے تناظر میں ، اسرائیل کے انجام پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ہے۔  محمد باقر ذوالقدر کے نئے عہدے کے ساتھ ان کی اس کتاب پر توجہ ، موجودہ حالات میں اہمیت کی حامل ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس