Mar ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • الجزیرہ : ایران نے نیا  ایئر ڈیفنس سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیا ہے

الجزیرہ نے ایک بڑی خبر کے عنوان سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے ایک نئے ہتھیار اور دفاعی نظام تک رسائی حاصل کر لی ہے جو امریکی اور اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: الجزیرہ انگلش کے سینئر صحافی علی ہاشم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مقامی فضائی دفاعی نظام مسلسل امریکی اور اسرائیلی جنگی طیاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایران کے پاس کوئی نیا اور مؤثر نظام موجود ہے جسے وہ استعمال کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ایران نے F-35، F-18، F-16 اور F-15 جیسے جدید طیاروں کو فضا میں نشانہ بنایا ہے۔
علی ہاشم کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ نیا ہتھیار یا دفاعی نظام کیا ہے، تاہم ایک اہم بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ایران کی فضائی حدود مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں، لیکن حالیہ واقعات نے اس دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور اب لگتا ہے کہ ایران مؤثر انداز میں امریکی اور اسرائیلی طیاروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس