Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم نے گزشتہ سال نئی تاریخ رقم کی: حسن روحانی

صدر مملکت نے نئے ایرانی سال 1399 ہجری شمسی کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال ایران کے دنیا اور پڑوسیوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں تبدیلی کا سال ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے  آج جمعہ کے روز اپنے نوروز کے پیغام میں نئے سال کے آغاز پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال بڑے افتتاحی منصوبوں اور معیشت میں عروج کا سال ہوگا۔

انہوں نے امریکہ کی سخت ترین پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا خیال تھا کہ اتنے سخت دباؤ میں ہمارے عوام ہتھیار ڈال دیں گے لیکن ہماری عظیم قوم نے ان مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ امریکی حکام کی کوشش تھی کہ ایران کو اقتصادی بحران کا شکار کرے لیکن گزشتہ سال کے 9 ماہ میں ایران نے مختلف شعبے سمیت ملک کے معاشی انفراسٹرکچر میں اعلی کامیابیاں حاصل کیں اور افراط زر پر بڑے پیمانے پر قابو پالیا گیا۔

صدر روحانی نے گزشتہ سال کے دوران ایران مخالف پابندیوں اور دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام دباؤ نے ایرانی قوم کو مزید مستحکم بنا دیا ہے اورنیا سال معیشت میں عروج کا سال ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ناکام نہیں ہوئے بلکہ ہم نے امریکی دباؤ کا مقابلہ کیا اور مزاحمت کرکے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا اور مقدمہ ہم جیت گئے اور عدالت نے امریکہ کےی سرزنش کی اور ایران عالمی برادری اور تمام عالمی اداروں میں  سیاسی طور پرکامیاب ہوا۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا دشمنوں نے حد سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کیں اور یہ سوچا تھا کہ ایرانی عوام گھٹنے ٹیک دیں گے لیکن ایران کی عظیم قوم نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شجاعت و بہادری کی نئی اور انتہائی شاندار داستان رقم کردی اور تیل کی آمدنی کے بغیر ملک چلانے کا ریکارڈ قائم کیا اور ایسا کئی عشروں کے دوران ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کی خواہش تھی کہ افراط زر اور مندی سے ایران میں بحران کھڑا کردیں لیکن سارے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گذشتہ برس کے نو مہینوں میں ایران کی اقتصادی ترقی مثبت رہی ہے اور منہگائی پر ممکنہ حد تک کنٹرول رہا ۔

صدر حسن روحانی نے  کہا کہ آج یعنی سن تیرہ سو ننانوے ہجری شمسی کے پہلے دن ایران کے اسٹریٹیجک زر مبادلہ کا ذخیرہ ہر سال اور ہر نوروز سے زیادہ بہتر ہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے ہار نہیں مانی ہے ۔ امریکی دباؤ کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ، ہم نے استقامت و پائداری کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی عدالت میں امریکہ کے مقابلے جیت حاصل کی اور عدالت نے امریکہ کے خلاف فیصلہ سنایا اور ایران کو سبھی بین الاقوامی اداروں اور رائے عامہ کے سامنے سیاسی اور عوامی لحاظ سے کامیابی ملی

ٹیگس