Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکا کو اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلا ہے:  ٹرمپ حکومت کے مستعفی عہدیدار کا بیان

  ٹرمپ حکومت کے مستعفی عہدیدار جو کینٹ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل نے دھکیلا ہے

سحرنیوز/دنیا: امریکا کے قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے مستعفی ڈائریکٹر جوکنٹ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر ایران کے خلاف امریکی جنگ کو بلاجواز قرار دیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ جوکنٹ نے ایران کے خلاف جنگ پر اعتراض کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ 
انھوں نے امریکا کے معروف اینکر ٹاکر کارلسن کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس مہینے کے اوائل میں دعوی کیا تھا کہ ایران فوری خطرہ ہے کیونکہ امریکا سمجھتا تھا کہ اسرائیل کے حملے پرایران جواب دے گا۔
 جوکینٹ نے کہا کہ یہ بات ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایران بلا اشتعال حملہ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ جب وزیر خارجہ، صدر اور کانگریس کے اسپیکر یہ کہتے ہیں کہ حملہ پیشگی تھا تو فوری خطرے کے دعوے پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس