Apr ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر تیل کے اوپیک اجلاس سے قبل صلاح مشورے

ایران کے وزیر تیل نے اوپیک کے آئندہ اجلاس سے قبل تیل پیدا کرنے والے بعض ممالک سے اویپک کے آئندہ اجلاس اور تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے پر بات چیت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں اوپیک کے صدر محمد عرقاب Mohamed Arkab، روس کے توانائی کے وزیر الکساندر نوواک Alexander Novak اور کویت کے وزیر تیل خالد الفاضل سے ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہونے والی گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک بشمول امریکہ اور کینیڈا کو بھی اس مسئلے کے حل میں حصہ لینا ہوگا۔

بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ اوپیک کے کسی بھی اجلاس سے قبل اوپیک اور غیر اوپیک اراکین کے ساتھ تیل کی پیداوار کم کرنے کی مقدار پر اتفاق کرنا چاہیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان تیل کی مارکیٹ میں توازن لانے کے لئے کل 9 اپریل کو ایک ویڈیو کانفرنس ہوگی۔

ٹیگس