May ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے ایک لاکھ نو ہزار  سے زیادہ مریض صحتیاب

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار چار سو سینتیس افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے منگل کو کورونا کے حوالے سے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار سات سو ستاسی نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔

کیانوش جہانپور نے مزید کہا کہ نئے مریضوں میں تین سو باون مریضوں کو ایڈمیٹ کر کے علاج کیا جا رہا ہے اور باقی ایک ہزار چار سو پینتیس افراد کورونا مریضوں کے رابطے میں تھے جن کی شناخت کر لی گئی۔

ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ستاون مریض جاں بحق  ہوئے ہیں اور اس طرح مجموعی طور سے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار پانچ سو آٹھ ہو گئی ہے۔

دنیا میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد پانچ ملین چھے لاکھ پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے کم سے کم تین لاکھ اڑتالیس ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور دوملین تین لاکھ اڑتیس ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر وں کو جا چکے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس