Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی صورت حال، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ ستائیس ہزار چار سو پچاسی کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا مریض کے نئے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار پانچ سو چوہتر نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے چار سو ترانوے مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے اور تین ہزار اسّی ایسے تھے جو کورونا مریضوں کے ساتھ رابطوں میں تھے اور ان کے لئے احتیاطی تدابیر کی ضرورت تھی۔

اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھکر ایک لاکھہ چونسٹھ ہزار دو سو ستر ہو گئی ہے۔
انھوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران انسٹھ دیگر مریضوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ  ہزار اکہتر ہو گئی ہے۔
کیانوش جہانپور نے یہ بھی کہا کہ اب تک ایران میں دس لاکھ انیس ہزار سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔
 

 

ٹیگس