Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • مجلس شام غریباں !

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ہندوستان اور عراق سمیت دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں کل رات حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

کل رات پورے ایران میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی اسی سلسلے میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بھی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

مجلس شام غریباں سے حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے مؤمنین کے ایمان کو خراب  کرنے کے سلسلے میں شیطان کے منصوبوں اور وسوسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مؤمنین میں باہمی تعاون، ایثار ، ہمدلی اور ہمدردی کی ممتاز صفات سے شیطان مایوس ہوجاتا ہے ۔

مجلس شام غریباں میں حجۃ الاسلام سید بہاء الدین ضیائی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی اور مصائب اہلبیت (ع)  بیان کئے۔

کورونا وائرس کی روک تھام  اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی بلکہ سوشل میڈیا اور قومی ٹی وی چینلوں کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 7 محرم الحرام سے شروع ہوا ہے جو 12 محرم تک جاری رہے گا۔

ٹیگس