Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کو اسلامی ممالک کی نہیں بلکہ اپنے مفادات کی فکر ہے: ایرانی اسپیکر

مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسلامی ممالک کی ترقی و پیشرفت کی فکر نہیں ہے بلکہ اسے صرف اپنے مفادات کی فکر ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے افغانستان کی قومی مصالتحی کونسل کے صدر عبدالله عبدالله کے ساتھ تہران میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر علاقے میں امریکی مداخلت کو اسلامی ممالک میں بد امنی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علاقائی ممالک اور ان ممالک کے عوام کے مابین بھائی چارہ، اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی نہ ہو اس وقت تک غیر ملکی فورسز خاص طور سے امریکہ اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم رہے گا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے افغانوں کے امور میں مداخلت کے بغیراسلامی ممالک کے مابین اتحاد و یکجہتی کیلئے ایران کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے بہت سے مسائل تقریبا ایک طرح کے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط برقرار ہیں۔

اس ملاقات میں افغانستان کی قومی مصالتحی کونسل کے صدر عبدالله عبدالله نے ایران کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی حمایت در اصل افغانستان میں قیام امن اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے اور ایران گزشتہ 4 عشروں سے افغان عوام کے ساتھ ہے۔

ٹیگس