Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا آغاز

شامی فوج نے مشرقی دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق شامی فوج کے جوانوں نے مشرقی غوطہ کے علاقے میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے، حرستا میں موجود دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے نواحی دمشق کے علاقے تبّاس میں جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کے اگلے مورچوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر دہشت گرد  اسنائیپر تھے۔

ٹیگس