Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے حل پر اوآئی سی کی تاکید

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ کشمیر کا تنازع خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسے کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی کوششوں کو کوئی تسلیم نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد کی صدارت میں گروپ کا اجلاس مغربی افریقی ملک کوٹ ڈی آئیوری کے شہر عابدجان میں او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 44ویں سیشن کے موقع پر ہوا۔

اجلاس میں پاکستان، آذربائیجان، نائجیریا، سعودی عرب اور ترکی کے وزرا اورسینئر حکام نے شرکت کی۔ جبکہ حریت کانفرنس کے رہنما حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکی ۔

 

ٹیگس