Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • اردن میں اسرا‏ئیلی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ

اردن کے ارکین پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفارت خانے کے فوجی کے ہاتھوں دو اردنی شہریوں کے قتل پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے امان میں اسرائیلی سفارت خانے کے تازہ مجرمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا۔
 اتوار کے روز امان میں اسرائیلی سفارت خانے کے محافظ اسرائیلی فوجی نے فائرنگ کرکے دو اردنی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔
ہزاروں اردنی شہریوں نے منگل کے روز، اسرائیلی سفارت خانے کے فوجی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایک شہری کے جلوس جنازہ میں شرکت کی اور امان میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین اور اردن کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسجدالاقصی میں اسرائیل کے ناجائز اقدامات کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔
 

ٹیگس