Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں عوام کے خلاف سخت گیر پالسیوں کا اعتراف

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی بحرینی عوام کے خلاف شاہی حکومت کے تشدد آمیز اور سخت گیر اقدمات کا اعتراف کیا ہے۔

ریکس ٹلرس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، شہریوں کی گرفتاریوں اور باز پرس کا سلسلہ جار رکھے ہوئے ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحرین کے عوام روزگار، تعلیم اور انصاف جیسے معاملات میں حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ایشیا کا چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود بحرین کی جیلوں میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی بند ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آل خلیفہ حکومت امریکا اور برطانیہ کی ہی  ایما پر بحرینی شہریوں کی پرامن اور جمہوری تحریک کو کچلنے میں مصروف ہےبحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بحرین کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر عوام پر طاقت کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس