Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان پر حملے میں پاکستانی فوجیوں کے ملوث ہونے کا افغان گورنر کا دعوی

افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ ضلع اندر پر حالیہ حملے میں پاکستانی فوجی ملوث رہے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنر کریم متین کے مطابق ضلع اندر پر گذشتہ ہفتے کے حملے میں پاکستانی فوجی شامل رہے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں پندرہ پاکستانی فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اندر ضلعے میں ہونے والی جھڑپوں میں ترانوے سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
طالبان نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز اندر ضلعے پر حملہ کر کے اس کا محاصرہ کر لیا تھا جس کے بعد افغان سرکاری فوج نے خصوصی دستے روانہ کر کے اس محاصرے کو توڑ دیا تھا۔
غزنی کے گورنر نے کہا کہ جنگ میں طالبان، سرکاری اور عوامی فورس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتے مگر یہ گروہ عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگتا ہے اور ان کے اس قسم کے اقدامات نے افغان فوجیوں کے لئے صورت حال کو کافی سخت بنا دیا ہے۔

ٹیگس