Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان نے افغانستان پر120 راکٹ داغے، افغان میڈیا

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے افغانستان کے اندردہشتگردوں کے ٹھکانوں کا بہانہ بناتے ہوئے 120راکٹ داغے۔

افغان صوبے کنڑپولیس کے چیف جمعہ گل ہمت نے کہا ہےکہ یہ راکٹ سرحدی صوبہ کنڑ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران داغے گئے ۔

تولو نیوز کا کہنا ہے کہ صوبہ کنڑ کے ضلع شلتن کے کئی رہائشیوں نے بتایاکہ ہفتے سے پاکستانی فوج نے 50سے زائد راکٹ فائرکیے ، اسی طرح دنگم اور نارائی اضلاع میں بھی راکٹ داغے گئے جس کی پولیس نے بھی تصدیق کی ۔

رپورٹ کے مطابق کنڑ پولیس چیف کا کہنا تھاکہ میزائل حملوں میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پاکستانی حکام کاکہناتھا کہ وہ دہشتگرد گروہوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پاکستان سے کنڑصوبہ میں اب تک 1500راکٹ داغے جاچکے ہیں تاہم افغان میڈیا کے اس دعوے پرباضابطہ طورپر پاکستانی حکام نے کسی بھی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

 

ٹیگس