Apr ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • نجران اور عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمن کی فوج کے میزائل اور توپ خانے کے یونٹ نے سعودی عرب کے اندر نجران اور عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمنی  فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے نجران میں الخضرا گذرگاہ اور صحرائے البقع میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے - یمن  کے مذکورہ فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے عسیر میں بھی متعدد مقامات پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا -

خبروں میں کہا گیا ہے ان حملوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں - اس درمیان میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یمن کے صوبہ مارب کے علاقے قانیہ میں یمنی فوجیوں نے سعودی اتحادی فوج کے ایک سرکردہ کمانڈر محمد احمد الصندوح المشدلی اور اس کے دو ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا-

ٹیگس