Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • تکفیری دہشتگردوں کی شکست شام پرجارحیت کی وجہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات شام کے سفیر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مشرقی غوطہ میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کی شرمناک شکست کے بعد مغرب نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر جارحیت کی۔

تہران میں شامی سفارتخانے کے مطابق، عدنان محمود نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی جارحیت، بربریت اور سامراجی اقدامات کی علامت ہے اور یہ عالمی قوانین کے خلاف اور انسانیت سے دور اقدام ہے۔

عدنان محمود نے کہا کہ شامی حکومت اور ان کے حامی شام میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اپنی تمام جد و جہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بناکر بغیر کسی ثبوت کے کل صبح شام پر میزائلی حملہ کیا جس پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ حالانکہ 3 سال قبل اقوام متحدہ نے شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک قرار دیا تھا جبکہ یہ حملہ ایسے میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

ٹیگس