May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  •  بغداد میں خودکش حملہ، 19 افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 خودکش حملہ بغداد کے علاقہ الشعلہ میں ہوا ۔ خودکش دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے باوجود اب بھی اس شکست خوردہ دہشت گرد گروہ کی باقیات موجود ہیں جو مختلف علاقوں میں اس قسم کے دھماکوں سے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیگس