Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ایک اہم  فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے رپورٹ دی ہے کہ اس نے شام کے مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے کہا ہے کہ شام کے مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ عراق کی تحریک اسلامی استقامت کے مطابق ایلات میں صیہونی حکومت کے ایک اہم ٹھکانے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے کہا ہے کہ یہ حملے صیہونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت اور خاص طور سے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حالیہ صیہونی حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے بھی صوبے بابل میں کالسو فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکہ ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگس