May ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔

گزشتہ 3 ماہ میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 6 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ مہاجرین میں سے 10 ہزار سے زائد افراد واپس افغانستان گئے۔ اپنے ملک واپس لوٹنے والوں میں مہاجرین کے ایک ہزار سے زائد خاندان بھی شامل ہیں، یہ افراد خیبر پختونخوا، پشاور، بلوچستان اور کوئٹہ کیمپوں سے اپنے ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔

حکومت نےافغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کے سست روی کا شکار ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی حالانکہ مہاجرین کی واپسی میں موسم کی خرابی کا بھی عمل دخل نہیں دکھائی دے رہا۔

واضح رہے کہ ایران و پاکستان میں اب بھی لاکھوں افغان مہاجرین ہیں ۔

ٹیگس