Jul ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 16 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے فوجی حکام کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ بلخ میں ولید 9 کارروائی کے دوران 16 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے چمتال شہر میں ولید 9 نامی کارروائی کے دوران 16 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ صوبہ بلخ کے پولیس سربراہ محمد اکرم سامح نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں سے 8 کی لاشیں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمتال میں 9 دیہاتوں کو طالبان دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

ادھرافغان سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 10 دنوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 150 داعش دہشت ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

ٹیگس