Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جیزان بندرگاہ پر یمنی فوج کا حملہ

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایرپورٹ پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے کامیاب ڈرون حملے کے بعد یمن کی دفاعی بحری فوج نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کی جیزان بندرگاہ میں سعودی جنگی بحری جہازوں پر حملہ کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی بحریہ کی اس کارروائی میں سعودی فوجی جہازوں کو نقصان پہنچا اور بندرگاہ میں آگ لگ گئی جبکہ مجموعی طور پر سعودی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

یمنی بحریہ نے یکم ستمبر کو بھی جیزان کی بندرگاہ میں سعودی فوج کی بوٹوں پر حملہ کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں الدمام نامی سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو خاصا نقصان پہنچایا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے اتوار کی صبح صماد تین ڈرون طیارے کے ذریعے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

دفاعی اور عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے ایک ہزار دو سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

یمنی فوج کے نائب ترجمان برگیڈیئر راشد عزیز نے بتایا ہے کہ یہ حملہ، ملک کے مغربی ساحلی علاقوں پر متحدہ عرب امارات کی فوج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

 

ٹیگس