Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • خلیج عدن میں زورداردھماکہ، دھویں کے بادل چھا گئے

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آّپریشنز آرگنائزیشن نے جنوب مغربی خلیج عدن ميں ایک حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میری ٹائم ٹریڈ آّپریشنز آرگنائزیشن نے سوشل میڈیا چینل ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے جنوب مغربی عدن میں پندرہ بحری میل کے فاصلے پر ایک واقعہ رونما ہونے کی خبر ملی ہے۔ اس ادارے نے ہدایت کی ہے کہ احتیاط سے کام لیا جائے اور کسی بھی طرح کے واقعے کی فورا رپورٹ دی جائے۔

ماسٹر نام کے ایک بحری جہاز نے برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آّپریشنز آرگنائزیشن کو رپورٹ دی ہے کہ اس نے سمندر سے تیز دھماکے کی آواز سنی اور گہرا دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا ہے، ماسٹر نے رپورٹ دی ہے کہ جہاز اور اس کا پورا عملہ صحیح و سالم ہے۔

یمن کی مسلح افواج ، غزہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کی یلغار کے بعد سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صیہونی حکومت یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں کی رفت و آمد میں رکاوٹ ڈال رہی ہے تاہم اس کا اعلان ہے کہ امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کے علاوہ دیگر ملکوں کے بحری جہازوں کو پورا تحفظ حاصل ہے ۔

دریں اثنا یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خلیج عدن اور بحر ہند میں تین فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

ٹیگس