Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان پر پاکستانی علاقے سے راکٹ حملوں کا الزام

افغان حکام نے پاکستانی علاقے سے سو سے زائد راکت مشرقی افغانستان پر داغے جانے کی خبر دی ہے۔

افغانستان کے صوبے کنڑ کے پولیس سربراہ حق نواز حقیار نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقے سے ایک سو تیس راکٹ افغان علاقے سرکانو اور دنگام پر دا‏غے گئے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ راکٹ باری کے نتیجے میں سرکانو ضلعے میں کم سے کم ایک شہری ہلاک ہو گیا جبکہ ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر  مجبور ہو گئے۔
افغان حکام اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستانی علاقے سے مشرقی افغانستان پر راکٹ باری کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکام کے دعوے کو مسترد کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ راکٹ باری کے معاملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔