Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ملک میں بدامنی کا تعلق امن مذاکرات سے ہو سکتا ہے:افغان صدر

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی و دہشت گردانہ حملوں کا تعلق امن مذاکرات سے ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اتوار کے روز ایک بیان میں قطر میں امریکیوں کے ساتھ طالبان کے امن مذاکرات کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ ہمیشہ امن سے پہلے تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔

محمد اشرف غنی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تشدد کا مقصد، مذاکرات میں مراعات حاصل کرنا ہے۔ انھوں نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔

واضح رہے کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ مذاکرات کا اگلا دور مارچ کے آخر میں منعقد ہونے والا ہے۔

افغانستان میں نئے سال اور عید نوروز کے موقع پر مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے تیز ہو گئے ہیں۔

ٹیگس