یمن کے صوبے المہرہ میں مظاہرے، سعودی فوج کے انخلا کا مطالبہ
Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
سیکڑوں یمنی شہریوں نے مظاہرے کر کے صوبہ المہرہ سے سعودی جارحین کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صوبے میں سعودی ایجنٹوں کے اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے صوبے کے گورنر کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صوبے پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تسلط کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے نومبر دو ہزار سترہ میں صوبہ المہرہ پر قبضہ کر کے اس شہرکے ہوائی اڈے کو فوجی بیس میں تبدیل کر دیا ہے۔
صوبہ المہرہ میں اپریل دو ہزار اٹھارہ سے سعودی فوجیوں کے خلاف مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔