غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے کفرقدوم میں فلسطینیوں کے مظاہرے کو طاقت کے ذریعے کچل دیا
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے کفرقدوم میں فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کےنتیجے میں چالیس فلسطینی زخمی ہوگئے -
فلسطینی عہدیدار مراد اشتیوی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر گرینیڈ اور اشک آور گیس سے حملہ کیا -
چند روز قبل بھی صیہونی فوجیوں نے کفر قدوم میں ایک فلسطینی بچے پر فائرنگ کرکے شدید طورپر زخمی کردیا تھا -
صیہونی حکومت غرب اردن میں صیہونی بستیاں تعمیر کرکے اس علاقے میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے اور اپنا غاصبانہ قبضہ مستحکم بنانا چـاہتی ہے -