شامی فوج نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا
Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
شام کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ حماہ کے شہر مصیاف پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کو مصیاف شہر کی فضاؤں میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت میں، شامی فوج کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔
شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔